بھارت کے قریب کواڈ ممالک کی بحری مشقیں

47

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان، امریکا، بھارت اور آسٹریلیا نے بھارت کے مغرب میں واقع بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا۔ بڑے پیمانے پر کی جانے والی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے چاروں ممالک کی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز اور طیارے لائے گئے ہیں۔ ان ممالک نے سالانہ مالابار‘ مشقوں کا پہلا مرحلہ رواں ماہ ہی خلیج بنگال میں مکمل کیا تھا۔ 2015 ء سے شروع ہونے والی مشقوں میں ابتدائی طور پر 3 ممالک جاپان، امریکا اور بھارت شامل تھے۔