نیٹو کے تحت برطانوی اورتُرک فضائیہ میں تربیتی تعاون

39

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) نیٹو کی رکنیت کے تحت برطانیہ کی رائل ائرفورس اور ترکی کے اسکواڈرن کے درمیان تربیت کا آغاز ہوگیا۔ تربیتی پرواز میں ترکی کے 2 ایف 16 طیاروں نے شرکت کی۔تُرک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نیٹو کے تربیتی پروگرام کے دائرہ کار میں پہلی تربیتی پرواز برطانوی رائل ائر فورس سے تعلق رکھنے والے یورو فائٹر ٹائفون طیارے نے کی۔ بعد میں اسے تیسرا مین جیٹ بیس کمانڈ منتقل کردیا گیا۔ اسی طرح ترکی کے 132 ویں فلیٹ کمانڈ کے 2ایف 16 طیارے بھی اس میں شامل کیے گئے۔