تُرک پارلیمان نے فوج آذربائیجان بھیجنے کی منظوری دیدی

43

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک پارلیمان نے آذربائیجان میں فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اسپیکر مصطفی شان توپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آئین کی دفعہ 92 کے تحت جمہوریہ آذربائیجان میں ترک فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق صدارتی حکم نامے کو پارلیمان کی اکثریت نے قبول کرلیا ہے۔دوسری جانب شام میں آپریشن کے حامل علاقے میں داخلے کی کوشش میں مصروف کردستان ورکرز پارٹی کے 6جنگجو مارے گئے۔ وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ بدامنی پھیلانے کی کوشش میں مصروف کرد جنگجو ؤں کو ہلاک کردیا گیا۔