بوئنگ 737 میکس طیاروںکو دوبارہ پرواز کی اجازت

56

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکام نے گراؤنڈ کیے گئے بوئنگ 737 میکس طیاروں کو دوبارہ پرواز کی اجازت دے دی۔ ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتوں کی جانب سے غیرمعمولی تعاون اور آزادانہ جائزے کے بعد بوئنگ میکس طیاروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2018 ء میں انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں بوئنگ میکس کے 2طیارے الم ناک حادثات کا شکار ہوئے تھے،جن میں 346 افراد ہلاک ہوئے تھے۔