عبد اللہ عبد اللہ کا دورۂ ترکی‘ اہم شخصیات سے ملاقات

146
انقرہ: افغان رہنما عبداللہ عبداللہ تُرک وزیر دفاع خلوصی اکار اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو سے ملاقات کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کی قومی مفاہمت سپریم کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اپنے دورۂ ترکی کے دوران وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں تازہ ترین عالمی صورت حال اور دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ہم اس سلسلے میں ان کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوست اور برادر ملک کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں ترک وزیر دفاع خلوصی آکار کی عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی صورت حال، قیام امن پر بات چیت کی گئی اور اس سلسلے میں ترکی کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان مہمان نے ترک پارلیمان کے اسپیکر مصطفی شنتوپ سے بھی ملاقات کی۔