سمندری تنازع پر یونان کی ترکی کو دھمکانے کی کوشش

61

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان نے مشرقی بحیرئہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کھدائی جاری رکھنے پر تُرکی کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ یونانی وزیراعظم کیریاکوس متسوتا کیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی نے اپنی کارروائیاں بند نہ کیں تو یونان اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین جلد رکن ممالک کے تزویراتی مفادات کی حفاظت کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ہمارے پاس بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کا راستا موجود ہے۔