ایران نے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز پر مشتمل بحری بیڑا بنالیا

84
ایران: پاسدارانِ انقلاب کے بحری بیڑے پر مختلف انواع کے ڈرون موجود ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب نے ہیلی کاپٹر، ڈرون طیارے اور میزائل لانچر سے لیس بحری بیڑا تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز پر زمین سے فضا میں ہدف کو نشانے بنانے والا نظام بھی نصب ہے۔ اس کے ساتھ جہاز اینٹی ائر کرافٹ میزائل دفاعی نظام سے بھی لیس ہے۔ بحری بیڑے کا نام سابق کمانڈر عبداللہ روداخی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ 150 میٹر طویل یہ جہاز خلیج فارس کے پانیوں میں گشت کرے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ خطے میں کشیدگی اور امریکی بحری بیڑوں کا جواب ہے۔