برطانوی یونیورسٹیاں زیادتی کے واقعات چھپانے میں ملوث

48

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور ویلز کی یونیورسٹیوں میں طلبہ سے زیادتی کے واقعات تیزی سے بڑھنے لگے۔ ان سیف اسپیس کے عنوان سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ برطانوی یونیورسٹیوں میں ہر سال طلبہ کے استیصال کے 50 ہزار کیس سامنے آتے ہیں۔اکثر واقعات میں تعلیمی اداروں کا عملہ اور اساتذہ ملوث ہوتے ہیں، جن کے خلاف کارروائی کرنے میں یونیورسٹی کی انتظامیہ بالکل بھی دلچسپی نہیں لیتی۔ رپورٹ کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والے طلبہ کی تعداد یونیورسٹیوں میں کی جانے والی باضابطہ شکایات سے کہیں زیادہ ہے۔