کراچی میں بینکوئٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی مشروط اجازت مل گئی

177

کراچی:کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

صدر کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن شارق میمن کے مطابق کمشنر کراچی کے ساتھ اجلاس میں بینکوئٹس کو کام کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکوئٹس کو کام جاری رکھنے کیلئے اپنی کنوپی شیڈز کا 25 فیصد وینٹی لیشن بہتر بنانے کیلئے اتارنا ہوگا اور تازہ ہوا کی فراہمی بنائے رکھنے کیلئے ایگزاسٹ فین کا استعمال کرنا ہوگا۔

شارق میمن کے مطابق کمشنر آفس نے  آرسی سی چھتوں والے شادی ہالز کو وبا کی دوسری لہر کے دوران بند رکھنے کے احکامات دیے ہیں جس کی پاسداری ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا کے کنٹرول کیلئے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےملک بھر میں20 نومبر سے انڈور شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کررکھی ہے۔