جرمنی: خاندانی جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے 4افراد زخمی

50

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے مغربی شہر اوبرہاؤزن میں چاقو کے وار سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں حملہ آور سمیت 5افراد زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔