امریکا: سمندری طوفان’’آیوٹا‘‘کے باعث اموات 40سے متجاوز

50
لاطینی امریکا: طوفان آیوٹا کی زد میں آنے والے علاقوں سے شہریوں کو نکالا جارہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقت ور سمندری طوفان آیوٹا کے باعث وسط امریکی ممالک میں ہلاکتیں 40ہوگئیں۔ طوفانی ہوائوں کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچویں درجے کے طوفان نے نکاراگوا اور ال سلواڈور میں تباہی مچائی۔ امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ طوفان کے نتیجے میں موسلا دھار بارش سے ہنڈوراس ، نکاراگوا اور گوئٹے مالا کے کچھ حصوں میں سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔ آیوٹا ال سلواڈور کے مغربی حصے کی جانب 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔