واشنگٹن میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر ریاستی وزیر صحت مقرر

42

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو ریاست کا نیا وزیر صحت مقرر کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈاکٹر عمیر شاہ 21 دسمبر کو جان ویزمین کی جگہ واشنگٹن کے وزیر صحت کاعہدہ سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر شاہ 2013 ء سے ہیریس کاؤنٹی میں عوامی صحت کے شعبے سے منسلک ہیں۔ کورونا وائرس پر کام کرنے سے پہلے ڈاکٹر عمیر شاہ ایچ ون این ون انفلوئنزا،ایبولا اور زیکا جیسی خطرناک بیماریوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔