برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین سے برطانوی انخلا کے باوجود فریقین 3 اہم امور پر اختلافات دور نہیں کرسکے۔ یورپی یونین کے مذاکرات کار نے برسلز میں غیر ملکی سفیروں کو بتایا کہ یورپی یونین اور برطانیہ معاملات طے کرنے کے قریب ہیں، تاہم 3 اہم معاملات پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔ تجارتی معاہدے کے لیے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے، جب کہ ماہی گیری کے حقوق، منصفانہ مسابقت کی ضمانت اور مستقبل کے تنازعات کو حل کرنے کا لائحہ عمل اب بھی زیر بحث ہیں۔