کراچی ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کےعلاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل ہو گئی۔ کورونا وباء سے جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل کر لیا گیا۔
ڈاؤ یونیورسٹی نے انٹر اوینس امیونوگلوبیولن (آئی وی آئی جی) بنانے کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا تھاجبکہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز کے مطابق کلینکل ٹرائل کے دوران کورونا کی شدید علامات میں مبتلا مریضوں کی ریکوری 60 فیصد رہی۔ کورونا کی کم شدت کے مریضوں میں آئی وی آئی جی سے ریکوری 100فیصد رہی ہے۔
آئی وی آئی جی پر کام کا آغاز وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسرسعید قریشی کی ہدایت پر مارچ میں شروع ہوا تھا۔ ڈاکٹرشوکت علی نے بتایا کہ آئی وی آئی جی (انجیکشن) کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازما کو شفاف کرکے کشید کیا جاتا ہے۔ کلینیکل ٹرائل کے لیے ڈریپ کا تعاون بھی حاصل ہے۔