ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی مرکزی شاہراہیں زیر آب آ گئیں، جب کہ حکام نے پانی بھر جانے کے باعث زیر زمین سڑکیں بھی بند کردیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تیز ہوا اور بارش سے جدہ کی بندرگاہ پر جہاز رانی بھی وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، شمالی علاقوں، حائل، الجوف، مشرقی ریجن اور قصیم میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔