ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ریاض حکومت نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی خواہاں ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ اس بات سے قطع نظر کہ نئی حکومت ری پبلکنز کی ہو یا ڈیموکریٹس کی، سعودی عرب نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بائیڈن کی آمد کے بعد امریکا کی خارجہ پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔