امریکا کا امارات اسرائیل تعلقات میں تیزی لانے پر زور

38

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو مختلف ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں اسرائیل کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین ہونے والے امن معاہدوں کی رفتاری کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ابوظبی پہنچنے پر پومپیو کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا اور امارات کے مابین حالیہ اسٹریٹجک مکالمے کو مزید وسعت دینے کا انتظار ہے۔ دریں اثنا امارات کے لیے امریکی مشن کا کہنا ہے کہ پومپیو ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید سے سیکورٹی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔