پشاور: ٌپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور میں آج ہونے والے جلسے کی تشہیری بورڈز پر جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانے پر پارٹی نے احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں جماعت اسلامی کا جھنڈا آویزاں کردیا گیا جس پر جے آئی نے واضع کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور ان کا جھنڈا لگانا بددیانتی ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا نامناسب رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی الگ سے اپنے جلسے کررہی ہے، انہوں نےکہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے پشاور میں پنڈال سجایا اور اس جلسے کے تشہیری بورڈ پر جہاں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جھنڈے بنائے گئے ہیں وہیں جماعت اسلامی کا جھنڈا بھی لگایا گیا۔
پشاور
پی ڈی ایم کے جلسے میں جماعت اسلامی شامل نہیں ہے ،جماعت اسلامی کا پرچم استعمال کرنا نا مناسب رویہ ہے
جماعت اسلامی واضح طور پر الگ ہے اور اپنے جلسے کر رہی ہے ،میرے خیال میں جھنڈا غلطی سے استعمال ہوا، PDMانتظامیہ نوٹس لیں
قیصر شریف سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی @JIPOfficial pic.twitter.com/PsPrPoXMQt— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) November 22, 2020