گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات منعقد ہوئے‘ میر افضل خان

29

گلگت (صباح نیوز) گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ میر افضل خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انداز میں منعقد ہوئے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پولیس کے14 ہزار سے زاید اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے مناسب اقدامات کیے‘ ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے
بھی انتخابات کو منصفانہ اور شفاف قراردیا ہے۔