جے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں پراسرار وبا کے باعث گائیں تیزی سے ہلاک ہونے لگیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مزید 14 گائیں ہلاک ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 94 تک پہنچ گئی۔ مویشیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ جانوروں کی اموات زہریلا پانی پینے یا مضر صحت کھانے کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ ادھر جانوروں کے ماہرین نے اس دعوے کو مسترد کردیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرنے والی گائیں بالکل تندرست تھیں اور انہیں کوئی تکلیف یا بیماری نہیں تھی۔