انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر اردوان نے کہا ہے کہ تُرکی خود کو یورپ کا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے اور یورپ کا حصہ ہونے کے باوجود ہم دوہرے رویوں اور حملوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ مشرقی بحیرئہ روم میں تیل کی تلاش کے لیے کھدائی کے باعث انقرہ اور یورپی یونین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس معاملے پر ترکی کا یونان اور قبرص کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اعلیٰ عہدیدار جوزف بوریل نے الزام عائد کیا تھا کہ انقرہ کے قبرص کیخلاف بیانات سے خطے میں کشیدگی بڑھی ہے۔