واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہرین نے کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کے باوجود آیندہ برس مئی تک معمولات زندگی متاثر رہنے کی پیش گوئی کردی۔ ویکسین سے متعلق حکومتی منصوبے آپریشن وارپ اسپیڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد شہریوں میں آیندہ برس وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوپائے گی۔ مونسیف سلاؤ نے کہا کہ ویکسین کی منظوری ملتے ہی 24 گھنٹے میں اسے ملک بھر میں مقررہ مقامات تک پہنچا دیا جائے گا۔ حکومت ہر ماہ 2کروڑ افراد کو ویکسین کی خواراک دے گی۔