امریکا میں “تھینکس گیونگ” تہوار پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ

135

واشنگٹن: امریکا میں “تھینکس گیونگ” تہوار پر کورونا کے کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 26 نومبر 2020 کو ہونے والے تھینکس گیونگ کے سالانہ تہوار پر ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کا امکان ہے۔

واشنگٹن میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ جب کہ نیویارک کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔

امریکا میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس سے اموات میں رکارڈ 32 فیصد اضافہ ہوگیا۔

امریکا بھر میں کورونا سے اوسطاً یومیہ 1500 اموات رپورٹ ہوئیں۔ امریکا میں  کورونا کے نئے کیسز میں اس ہفتے 13 فیصد اضافہ ہوا۔

ریاست چلی نے 8 ماہ بعد غیر ملکی سیاحوں کے لیے مرکزی ایئرپورٹ کھول دیا۔