تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کے ممکنہ دورے کی خبروں کے بعد اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کا نام کرونا سرخ لسٹ سے نکال دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت نے سعودی عرب کو”گرین” ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، جس سے واپس آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، اسرائیلی وزارت صحت حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کو ایک دن قبل کرونا سے محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا نام اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےسعودی عرب کے دورے کی خبروں کے بعد نکالا گیا ہے تاہم وزارت صحت حکام نے نام نکالنے کو وزیراعظم کے دورے کی خبروں سے تعلق کی تردید کی ہے۔