تُرک تنظیم کی جانب سے 25ہزار روہنگیا مہاجرین کی امداد

27

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی امدادی تنظیم ’تیکا ‘ نے بنگلادیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں۔ تنظیم کیم مطابق کاکسس بازار میں 16 کیمپوں میں مقیم 25 ہزار روہنگیا مہاجرین کو خوراک کے پیکٹ فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ موسم سرما کی مناسبت سے انہیں دیگر سامان بھی مہیا کیا گیا۔ ادھر مہاجرین نے امداد ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ تیکا نے 2017 ء میں پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم مہاجرین کے لیے موبائل کچن لگا کر یومیہ 25 ہزار افراد کو کھانا تقسیم کیا تھا۔ کاکسس بازار میں ایک لاکھ سے زائد مہاجرین کٹھن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔