نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 نکسل باغی ہلاک اور بھارتی بارڈر گشت فورس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ چھتیس گڑھ کے داراالحکومت رائے پور سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں ضلع کنکیر کے علاقہ تاڈوکی میں ہوا۔