ہانگ کانگ : 3جمہوریت نواز رہنما ریمانڈ پر جیل منتقل

36

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف احتجاج میں شرکت کے اعتراف کے بعد 3 جمہوریت نواز کارکنوں کو جیل منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں کالعدم سیاسی جماعت ’ڈی موسسٹو‘کے رکن جوشوا وانگ، ایوان لیم اور ایگنس چاؤ شامل ہیں۔ انہوں نے وکلا کے مشورے پر عائد کیے گئے الزامات تسلیم کیے تھے۔ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت 2دسمبر کو ہو گی اور تینوں کو ممکنہ طور پر 5سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔ جمہوریت نوازوں کا کہنا تھا کہ چین سے آزادی کے لیے وہ اپنی جان بھی قربان کرسکتے ہیں۔