مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے اچانک فلسطینی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا۔ اس دوران بھاری پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا، جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ سفر کرنے والے فلسطینیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کے مطابق شرپسند آباد کاروں کی جانب سے ایسی کارروائیاں معمول بن چکی ہیں۔ دریں اثنا قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب مغرب میں واقع بیت عوا قصبے کے مرکزی دروازے پر ایک معذور فلسطینی شہری کو اغوا کرلیا۔