بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے خبر دار کیا ہے کہ آسٹریلیا جان بوجھ کر دوطرفہ تعلقات خراب کررہا ہے اور اگر وہ چین کو دشمن بنانا چاہتا ہے تو چین دشمن بن جائے گا۔ چینی سرکاری عہدیدار نے آسٹریلیا میں پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ آسٹریلیا اپنی متنازع پالیسیوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے تو دونوں ممالک کے لیے بہتر ہوگا۔