سعودی عرب میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی

49

ریاـض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزاعق نے کہا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیش گوئی میں بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں آج شدید بارش کا آغاز ہو گا جس کا سلسلہ مغربی ، وسطی اور مشرقی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ جازان ، باحہ، عسیر، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، ریاض اور حائل کے علاقوں میں بارش ہونے کے ساتھ تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔