پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیے

119
نیو یارک: پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ حوالگی کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں

روم (صباح نیوز) پاکستان سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست دیتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا 3 سال کے لیے صدر منتخب ہو گیا‘ پاکستان جنوری2021ء سے 3 سال کے لیے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) میں نمائندگی کریںگے۔ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے‘ پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔