جرمن چانسلر کے دفتر کی عمارت پر کابینہ اجلاس کے دوران حملہ

105
برلن: جرمن چانسلر کے دفتر کی عمارت سے گاڑی ٹکرانے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو سیل کر رکھا ہے‘ حملہ آور کو گرفتار کیا جا رہا ہے

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے گاڑی کے ساتھ چانسلر انجیلا مرکل کے دفتر کی عمارت پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ آور کی گاڑی صبح کے وقت عمارت کے مرکزی دروازے کی آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا کر رک گئی۔ گاڑی پر ’’بچوں اور بوڑھوں کے قاتل‘‘ اور ’’گلوبلائزیشن پالیسی کو روکو‘‘ کی تحریریں درج تھیں۔ پولیس نے 54 سالہ شخص کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے وقت عمارت میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری تھا۔