او آئی سی اجلاس: پاکستان مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اجاگر کرے گا

143

پاکستان اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو عالمی رہنماؤں کے سامنے اجاگر کرے گا۔

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج نائجر میں ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے نائجر پہنچ چکے ہیں۔ وزیر خارجہ اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خطاب کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اہم معاملات پر بات چیت ہوگی۔

اجلاس میں امریکا، مشرق وسطیٰ اور عالمی منظر نامے میں تبدیلیوں پر پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے او آئی سی مناسب فورم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے بات ہوگی۔