ترکی کا چین سے کورونا ویکسین کی 50 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ

103

ترکی نےچین سےکوروناویکسین کی50ملین  خوراک خریدنےکامعاہدہ کرلیا۔

ترک وزیرصحت نے اعلان کیا ہے کہ چین سےکوروناویکسین کی50ملین  خوراک خریدیں گے،چین سےکوروناویکسین سینوویک بایوٹیک دسمبر،جنوری،فروری میں ملیں گی۔چین میں کورونا ویکسین ٹرائلز کےآخری مرحلےمیں ہیں۔

صدر طیب اردوان نے گزشتہ روز قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی سطح پر کورونا کی ویکسین تیار کر لی ہے جس کےپہلے مرحلے کے کلینکل ٹرائل میں مثبت نتائج آئے ہیں اور ویکسین آئندہ سال اپریل میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

ترکی میں 24گھنٹوں میں کوروناکے28ہزار351کیسز اور 168اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔ برازیل میں24گھنٹوں میں  کوروناکےمزید47ہزار898کیسز،654اموات ہوئیں جب کہ جرمنی کا کوروناکےسبب حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنےکااعلان کیا ہے۔

فرانس میں 24گھنٹوں میں کوروناکے16ہزار282کیسزرپورٹ اور 284 اموات ہوئیں۔مجموعی طور پر فرانس میں کوروناکیسزکی تعداد21لاکھ70ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریانےفوجیوں کی چھٹیوں پر7دسمبر تک پابندی عائد کردی ہے۔ بھارت میں24گھنٹوں میں کوروناکے44ہزار489کیسز اور 524اموات ہوئیں۔