گوادر: بجلی پلانٹ کے لائسنس کیلیے چینی کمپنی کی درخواست

43

اسلام آباد (اے پی پی) چین کی چائنا اوور سیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی)نے گوادر فری زون میں 8.75 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے لائسنس کے حصول کے لیے نیپرا کو درخواست دی ہے۔ سی او پی ایچ سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر فری زون میں 8.75 میگا واٹ بجلی پیداکرنے کے لیے ڈیزل سے چلنے والا پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور گہرے پانیوں کی بندرگاہ گوادر کے آپریشنل ہونے سے آئندہ سالوں کے دوران پاکستان کی معاشی
ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے 16 مئی 2013ء کو گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کا چارج سنبھالا تھا اور کمپنی 40 سال تک دونوں منصوبوں کو چلائے گی۔