سی پیک کی سیکورٹی کیلیے اہم اقدامات کیے ہیں، اعجاز شاہ

24

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک پروجیکٹس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، پاکستان اور چین 2 جسم ایک جان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سفیر نونگ رونگ سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے زارت داخلہ میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں
نے کہا وزارت داخلہ نے ایف سی اور فرنٹیئر کور کو تمام ضروری سہولیات اور میں پاور فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہمیشہ مثبت طور پر نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے عوام کرونہ جیسے مشکل وقت میں چین کی جانب سے کیے جانے والے تعاون پر بے حد شکر گزار ہیں۔ سی پیک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معاشی طور پربہت مثبت اثر ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک اور دیگر امور میں سیکورٹی کے تسلی بخش انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔