گیس بحران میں مزید اضافے کا امکان

108

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

اس کی وجہ سردی ہے۔ سردی بڑھنے سے گیس شارٹ فال ڈھائی ارب مکعب فٹ یومیہ ہو سکتا ہے۔ جب کہ شدید سردی میں گیس کی طلب 7 ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بحران 20 دسمبر سے 21 جنوری کے دوران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اضافی ایل این جی کی درآمد یقینی بنائی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 9 ستمبر کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سردیوں میں گیس کا بہت بڑا بحران آجاتا ہے۔ گیس کی درآمداد اور مقامی گیس کی قیمتوں میں بہت بڑا فرق ہے۔