لندن میں سابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جبکہ جنازہ میں شرکت کیلئے صرف 30 افراد کو ہی اجازت دی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی جس میں نوازشریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر عابد شیر علی، حسین نواز، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور دیگر افراد شریک ہوئے جبکہ جنازہ میں شرکت کے بعد نوازشریف اپنے فلیٹس کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔
خیال رہے گزشتہ روز بیگم شمیم اختر کے جنازہ میں شرکت کیلئے 30 افراد کو ہی اجازت دی گئی تھی جبکہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لندن سے روانہ کردی جائے گی جو کل شام تک لاہورپہنچے گا ۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی جو منظور ہوگئی اور شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف کو پانچ روز کے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔