جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں داعش سے وابستہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ آور تیز دھار آلات اور جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ انہوں نے لیمبانٹونگا کے دیہات پر صبح سویرے دھاوا بولا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکام کو شبہہ ہے کہ حملے میں انڈونیشیا میں داعش کی ذیلی تنظیم اس میں ملوث ہوسکتی ہے،تاہم ابتدائی طور پر کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ واضح رہے کہ متاثرہ علاقے میں عیسائیوں کی اکثریت ہے اور ہلاک ہونے والے بھی عیسائی تھے۔