نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے نائیجر میں سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، تجارتی، زرعی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجر میں اسلامی تعاون تنظیم کے سینتالیسویں اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ دارالحکومت نیامے میں جمع ہوئے۔ اس سے قبل چاوش اولو نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے نائیجر کے صدر اسوفو محمدوسے ملاقات کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر صدر اردوان کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔