شکارپور،مسافرکوچ الٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے

46

شکارپور (نمائندہ جسارت)مسافر کوچ الٹ گیا۔ شکارپو خانپور انڈس ہائی وے فیضو تھانے کے قریب مسافر کوچ کھڑی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی حادثہ میں دو بچوں اور ایک خاتوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے تحصیل اسپتال خانپور منتقل کردیا گیا 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ۔ کوچ کراچی سے کشمور جارہی تھی ، زخمی افراد کا تعلق کشمور سے ہے۔زخمیوں کی شناخت محمد مراد، محمد امین ، علی گوہر ،رشید احمد ،نصرت ،مسمات ثمینہ اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔