حیدرآباد ،نیووحدت کالونی ایکشن کمیٹی کا عدم صفائی پر احتجاج

62

حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر)سرکاری کالونیوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے خلاف نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد سومرو کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ اس موقع پرشاہد سومرو،وائس چیئر مین مولا بخش مری،امین پٹھان،علی سولنگی،صدام حسین عالمانی اورعرفان بھرٹ نے کہاکہ بلڈنگ محکمے کو ہر ماہ کوارٹروں کے الاٹی ملازمین کی تنخواہ سے پانچ فیصد حالت بہتر بنانے کیلیے کٹوتی کی جارہی ہے لیکن بدلے میں سیوریج کی صفائی سے بھی رہائشی محروم ہیں۔انہوںنے کہاکہ حیدرآباد کی سرکاری کالونیاں نیو وحدت کالونی،پرانی ایسٹ و ویسٹ کالونی اورپیون کالونی میں سیوریج نظام کی صفائی کرنے والے محکمہ بلڈنگز حیدرآباد سے ریٹائرڈ ہونے والے خاکروب کی وجہ سے ڈرینیج کا نظام پوری طرح ناکام ہو چکا ہے ان سرکاری کالونیوں کے کوارٹروںاور سڑکوں پرسیوریج کا پانی جمع ہونے سے کوارٹروں کے سرکاری ملازمین عذاب والی صورتحال میں مبتلا ہیں سندھ حکومت سے سندھ بھر کے خاکروب والی 350 اسامیوں پر بھرتیوں کا چیف انجینئر بلڈنگز محکمہ حیدرآباد اختر حسین ڈوائچ کو انتظار ہے جب تک ان سرکاری کالونیوں کی صفائی نہیں کراسکتے بلڈنگز محکمے حیدرآباد کے بجٹ کاکوارٹر بھی فنانس محکمے نے جاری نہیں کیا ہے۔ پرائیویٹ خاکروب سے صفائی بھی نہ کرانے سے سرکاری کالونیاں گٹروں کا تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہے جبکہ نیو وحدت کالونی کے ڈرینیج نظام والی پریشر لائن بھی 25 سال پرانی ہونے کی وجہ سے پھٹ چکی ہے جس سے بھی شاہراہ پر سیوریج کا پانی جمع ہے۔