جے ایس ٹی سے ایچ ایس ٹی اساتذہ کے ترقی آرڈر فوری جاری کیے جائیں، گسٹا

58

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) حیدر آباد کا اجلاس مبارک علی عباسی کی صدارت میں ہوا، جس میں مطالبہ کیا کہ 16ماہ سے زیر التواء جے ایس ٹی سے ایچ ایس ٹی اساتذہ کے ترقی آرڈر فوری جاری کیے جائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ایلیمینٹری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری حیدر آباد ریجن سے مطالبہ کیا کہ حیدر آباد کے جے ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء کے بعد ضلع کے جے ایس ٹی اساتذہ کی ترقیاں نہیں ہوئی ہیں، جس کے باعث سینیارٹی متاثر ہورہی ہے اور ماہانہ بنیاد پر مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر ترقی کے آرڈر جاری نہ ہوئے تو اساتذہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جس کے لیے 26 نومبر کو اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔