ڈگری،الخدمت فائونڈیشن ڈگری سٹی کے صدر سے اظہار تعزیت

37

ڈگری (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن ڈگری سٹی کے صدر اشرف علی خان قائم خانی کے والد ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پورخاص کے سابق چیئرمین پروفیسر عباس علی خان کے بھائی اور ڈگری کے آئی اسپیسلشٹ ڈاکٹر محی الدین کے تایاعالم علی خان قائم خانی کے انتقال پر ڈگری پریس کلب کے سابق عہدیداران افتخار احمد رانا،نصیر احمد قریشی ، اشفاق احمد اشفی،وسیم قریشی، ڈاکٹر سلیم آرائیں، عامر آرائیں،عوامی پکار ممبران وصحافیوں مجاہدمہر، دیپک کمار،راجاآزاد اور طارق بلوچ نے اشرف علی خان سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی۔