کندھکوٹ ،چاولوں سے بھرا ٹرالر موٹرسائیکل پر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

71

کندھکوٹ(رپورٹ : خادم حسین بلوچ ) کشمور کے مین روڈ پر ٹیلیفون ایکسچینج کے نزدیک چاولوں سے بھرا ہوا ٹرالر الٹ گیا ،ٹرالر کے نیچے بلوچستان کہ شہر لوٹی گئس فیلڈ کا ہائی لکس ڈالہ اور موٹرسائیکل دب گئیں۔ کشمور کے شہریوں نے بڑی تعداد میں حادثے کی جگہ پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کہ تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ٹرالر کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالا۔ ہائی لکس ڈالہ میں سوار لوٹی گئس فیلڈ کے رہائشی 45 سالہ رانی بگٹی، 12 سالہ آمین بگٹی اور کشمور کے رہائشی موٹرسائیکل سوار 40 سالہ غلام اکبر لنجوانی موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے، جبکہ لوٹی گئس فیلڈ کی رہائشی عورت تاج بی بی بگٹی، اور کشمور کا رہائشی حضور بخش لوہار سخت زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو رحیم یارخان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔