کندھکوٹ،آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

35

کندھ کوٹ (نمائندہ جسارت) تنگوانی میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا تنخواہیں جاری نہ ہونے کے خلاف احتجاج۔ ای سی ٹی اور جی ای سی ٹی اساتذہ تنخواہوں کی عدم عدائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ 8 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے فاقہ کشی میں مبتلا ہیں۔ اساتذہ افسران کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ابھی تک ہماری تنخواہیں جاری نہیں ہوئی ہیں۔ اساتذہ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم نوٹس لے کر ہماری تنخواہیں جاری کرائیں۔