ہنگورجہ ،ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

35

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) نگریجہ اسٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاںبحق ۔ نگریجہ اسٹاپ پر اچانک ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کی وجہ سے ہنگورجہ کے سولنگی محلے کا رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور فیاض سولنگی شدید زخمی ہوگیا جسے کو گمس اسپتال علاج کیلیے داخل کرایا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاںبحق ہوگیا جسے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا رتھا۔