ٹھٹھہ ،وکیل منصور ترک کے گھر چوری

43

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) مکلی بلڈنگ کالونی میں نامعلوم چور وکیل منصور ترک کے گھر کے تالے توڑ کر 7 تولہ سونا، سی ڈی موٹر سائیکل اور 60 ہزار روپے لے اڑے۔ واردات کا مقدمہ مکلی تھانے پر نامعلوم افراد کیخلاف داخل کرادیا گیا ہے ۔وکیل منصور ترک کے مطابق وہ گھر پر موجود نہیں تھے اور فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے گئے ہوئے تھے جب گھر واپس آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ چوری کا مقدمہ مکلی تھانے پر درج کرادیا گیا ہے۔ وکیل منصور ترک کے گھر پر چوری کی واردات پر ٹھٹھہ کی وکلا برادری نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔