میرپور خاص، سردی نے ڈیرہ جما لیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں

37

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں سردی نے ڈیرہ جما لیا، گزشتہ روز سے شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، آسمان پر چھائے رہنے والے بادلوں نے اچانک برسنا شروع کردیا، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ میرپور خاص کے علاوہ میرواہ گورچانی ضلع کے دیگر شہروں میں بھی بوندباندی اور پھوار دن بھر چلتی رہی، موسم سرد ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے جبکہ سردی کی شدت میں اضافے سے لنڈا بازار کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔