جمعیت طلبہ عربیہ قرآ ن و سنت کی دعوت د ے رہی ہے ،حافظ شمشیر شاہد

57

سکھر( نمائندہ جسارت)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان حافظ شمشیر شاہد نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ کی دعوت کوئی نئی دعوت نہیں ہے بلکہ قرآن وسنت کی دعوت ہی ہمارا پیغام ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ سانگڑھ کے دوران جمعیت طلبہ عربیہ سانگھڑ کے اراکین ورفقا سے ایک نشست میں بات چیت کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دین کی خدمت ہے، اراکین جمعیت کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خود بھی اپنی زندگی کو مکمل قرآن و حدیث کی روشنی میں سنواریں اور ساتھ ساتھ رضائے الٰہی کی خاطر بندگان خدا کی اصلاح کریں اور ان تک دین حق کی دعوت پہنچائیں۔قبل ازیں انہوں نے اراکین و رفقا جمعیت طلبہ عربیہ سے تنظیمی و تعلیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پرمنتظم صوبہ سندھ مولانا محمد افضل راجپوت،امین صوبہ مفتی فرید احمد،منتظم نوابشاہ مولانا عبدالباسط منگریو اور منتظم سانگھڑ حافظ ابوالدردا بھی موجود تھے۔